(یواین آئی )رنگاریڈی ضلع کے منچال انسپکٹر گنگادھر کے خلاف تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ کے ٹوئٹ کے بعد تادیبی کارروائی کی گئی ۔
دو دن پہلے انڈین نیشنل ریلی کے منتظمین نے بائیک ریلی نکالنے کی اجازت انسپکٹر سے مانگی تھی تاہم انسپکٹر نے اس کی اجازت نہیں دی اور مبینہ طور پر منتظمین سے مبینہ
طور پر بدکلامی کی منتظمین نے اس واقعہ کی شکایت وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ سے کی جس پر کے ٹی راما راؤ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے تلنگانہ کے ڈی جی پی سے کہا کہ نامناسب رویہ اور بدکلامی دوستانہ پولیسنگ کے فلسفہ کے خلاف ہے ۔
اس ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے ڈی جی پی انوراگ شرما نے کہا کہ بدکلامی اور زیادتی پر انسپکٹر کے خلاف تادیبی کارروائی کی گئی ہے ۔